اپنے تصور کے گیم کو حقیقت بنائیں۔

اسے اپنے الفاظ میں بتائیں، کھیلیں اور ساتھ ساتھ سنوارتے جائیں۔

چیٹبن رہا ہے

سمندر کی ایک چوکی پر ایک کوریئر۔ پلیٹ فارمز کے درمیان چھلانگ لگائیں، تین پاور کور جمع کریں اور سگنل ٹاور کو دوبارہ چالو کریں۔

  1. Pley Plan تیار کیا
  2. چوکی اور اس کے پلیٹ فارمز بنائے
  3. کوریئر اور تین پاور کور شامل کیے
  4. جیت کے لیے سگنل ٹاور روشن کیا
سگنل رن بن رہا ہےپلیٹ فارمز، ایک کوریئر اور تین پاور کور۔
خود کھیلیں کا آپشن منتخب کریں، پھر چلنے کے لیے W، A، S، اور D یا ایرو کیز اور چھلانگ کے لیے Space استعمال کریں۔ تینوں پاور کور جمع کریں، پھر سگنل ٹاور تک پہنچیں۔ چلتے پلیٹ فارم پر سوار ہو کر پانی پار کریں، چنگاریاں چھوڑتے گیٹ بجھنے تک انتظار کریں اور اوپر جانے کے لیے لفٹ پر کھڑے ہو جائیں۔ گرنے پر آپ اپنے پچھلے چیک پوائنٹ پر واپس پہنچ جاتے ہیں۔ گیم واپس ڈیمو کے حوالے کرنے کے لیے Escape دبائیں۔

ایک آئیڈیا سے کھیلنے کے قابل گیم تک۔

  1. اپنا آئیڈیا بتائیں

    Pleyner کو اپنے الفاظ میں بتائیں کہ آپ کیا کھیلنا چاہتے ہیں۔ شروع کرنے کے لیے ایک جملہ ہی کافی ہے۔

  2. پلان کو شکل دیں

    Pleyner ایک Pley Plan تیار کرتا ہے اور صرف ضروری باتیں پوچھتا ہے۔ جب تک آپ نہ کہیں، کچھ نہیں بنتا۔

  3. کھیلیں اور نکھاریں

    اپنا گیم فوراً کھیلیں۔ تبدیلیاں بتائیں، جو پسند آئے وہ رکھیں اور باقی واپس لے لیں۔

آئیڈیاز آپ کے، اور کام Pleyner کا۔

آپ کے گیمز آپ ہی کے رہتے ہیں۔

آپ جو کچھ بناتے ہیں، وہ آپ کے اپنے کمپیوٹر پر محفوظ ہوتا ہے، کھولنے، بیک اپ لینے اور سنبھال کر رکھنے کے لیے تیار۔

شروع کرنا آسان، اور جب چاہیں تو گہرائی بھی۔

Pleyner سے عام الفاظ میں بات کریں، یا جب ہر تفصیل پر کنٹرول چاہیے ہو تو پورا ایڈیٹر کھولیں۔

آپ کے بغیر کچھ نہیں بدلتا۔

جب کوئی تبدیلی آپ کے اپنے کیے ہوئے کام کی جگہ لینے والی ہو، تو Pleyner رک کر پہلے آپ سے پوچھتا ہے۔

ہر قدم واپس لیا جا سکتا ہے۔

ہر تبدیلی ایک ٹائم لائن پر محفوظ ہوتی ہے۔ کسی بھی لمحے پر واپس جائیں، ورژنز کا موازنہ کریں اور سب سے بہتر کو رکھیں۔

سوالات، اور ان کے جوابات۔

Pleyner کب لانچ ہوگا؟

Pleyner ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور جلد لانچ ہوگا۔ ویٹ لسٹ میں شامل ہوں، تاکہ سب سے پہلے جاننے والوں میں آپ بھی ہوں۔

کیا مجھے کوڈنگ آنی چاہیے؟

نہیں۔ آپ اپنے الفاظ میں اپنا گیم بیان کرتے ہیں اور تخلیقی فیصلے کرتے ہیں۔ تکنیکی کام Pleyner سنبھالتا ہے۔

کس طرح کے گیمز بنائے جا سکتے ہیں؟

پلیٹ فارمر، پزل، ایڈونچر یا آرکیڈ گیم سے شروع کریں، 2D یا 3D میں، کمپیوٹر یا فون کے لیے۔ Pleyner آپ کے آئیڈیاز کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے۔

کیا میرے بنائے ہوئے گیمز میرے ہی رہیں گے؟

جی ہاں۔ آپ کے گیمز آپ کے اپنے کمپیوٹر پر محفوظ ہوتے ہیں، اور ان کے ساتھ کیا کرنا ہے، یہ آپ طے کرتے ہیں۔

Pleyner کی قیمت کتنی ہوگی؟

پلانز اور قیمتوں کا اعلان لانچ پر کیا جائے گا۔ ویٹ لسٹ والوں کو سب سے پہلے پتا چلے گا۔

یہ کن کمپیوٹرز پر چلے گا؟

Pleyner، Mac اور Windows کے لیے ایک ڈیسک ٹاپ ایپ ہے۔

جو آپ سوچتے ہیں، اسے سب سے پہلے کھیلیں۔

ویٹ لسٹ میں شامل ہوں اور Pleyner کے لانچ ہوتے ہی خبر پائیں۔

کوئی سوال؟ pleyner.ai@gmail.com پر لکھیں